معیشت کی ترقی برآمدات سے براہ راست منسلک ہے،ہم اپنے برآمدات کنددگان کو نظر انداز نہیں کرسکتے،وزیراعظم

جمعرات 8 ستمبر 2016 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 ستمبر۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی برآمدات سے براہ راست منسلک ہے،ہم اپنے برآمدات کنددگان کو نظر انداز نہیں کرسکتے،حکومت برآمدکنندگان کو مختصر،درمیانی اور طویل المدتی ریلیف فراہم کرے گی،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزرات تجارت کپاس کی 50لاکھ گانٹھیں ڈیوٹی فری درآمد کرنے کا انتظام کرے۔

جمعرات کو وزیراعظم محمد نوازشریف سے معروف صنعتی برآمدکنندگان نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،معیشت کی ترقی برآمدات سے براہ راست منسلک ہے،ہم اپنے برآمدات کنددگان کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ،حکومت برآمدکنندگان کو مختصر،درمیانی اور طویل المدتی ریلیف فراہم کرے گی کیونکہ ملکی معیشت کا مستقبل برآمدات پر منحصر ہے،معاشی بحالی کیلئے ثمرات تمام فریقوں تک پہنچانا ہمارا وژن ہے،معاشی سرگرمیوں میں اضافے سے بے روزگاری اور غربت میں کمی ہوگی،ملک میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ریلوے میں بہتری سے برآمدکنندگان کو کرائے کی مد میں ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے میں بہتری سے اقتصادی راہداری منصوبے کو بھی فائدہ ہوگا،اقتصادی زونز سے برآمدات کنندگان کو پلیٹ فارم مہیا ہوگا،وزرات تجارت کپاس کی 50لاکھ گانٹھیں ڈیوٹی فری درآمد کرنے کا انتظام کرے۔

متعلقہ عنوان :