دمام:سعودی خواتین سے شادی کے خواہش مند غیر ملکی شہریوں کو ڈرگ ٹیسٹ کروانا لازمی قرار

جمعرات 8 ستمبر 2016 16:22

دمام:سعودی خواتین سے شادی کے خواہش مند غیر ملکی شہریوں کو ڈرگ ٹیسٹ کروانا ..

دمام: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8ستمبر 2016ء ) : سعودی اعلی ٰ حکام نے سعودی خواتین سے خواہش مند غیر ملکی شہریوں کو شادی سے پہلے ڈرگ ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیاہے ۔ غیر ملکی شہریوں کے لیے نہ صرف ڈرگ ٹیسٹ بلکہ متعدد ٹیسٹ جس میں ایڈیز اور دائمی بیماری کا ٹیسٹ بھی کروانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکیوں کو شادی کے کاغذات کے ساتھ میڈیکل رپورٹ جمع کروانا ضروری ہے ۔ سعودی شہریوں کا غیر ملکی خواتین سے شادی یا غیر ملکی خواتین کا سعودی شہریوں سے شادی کے لیے متعلقہ ادارے سے اجازت لینی ضروری ہے ۔ اعلی ٰ حکام کا کہنا ہے کہ اس سے شادی کی بعد پیش آنے والی صورت حال سے بچا جا سکے اور میاں بیوی کے تعلقات میں بہتری پید ا ہو سکے گی۔