واحد ٹی ٹونٹی:عماد وسیم نے کمتر رنز دینے کا ریکارڈ برابر کردیا

جمعرات 8 ستمبر 2016 16:06

واحد ٹی ٹونٹی:عماد وسیم نے کمتر رنز دینے کا ریکارڈ برابر کردیا

مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8 ستمبر۔2016ء )انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ میں عماد وسیم نے کمتر رنز دینے کا ریکارڈ برابر کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستانی باؤلرز کی بہترین کارکردگی کے سامنے انگلش ٹیم سات وکٹوں پر محض 135 رنز بنا سکی۔

(جاری ہے)

بائیں ہاتھ کے سپن باؤلر عماد وسیم نے نئی گیند سے باؤلنگ شروع کی اور چار اوورز میں محض 17 رنز کے عوض انگلش ٹیم کے دونوں افتتاحی بیٹسمینوں جیسن روئے اور الیکس ہیلز کو ٹھکانے لگا دیا۔ وہ انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی میچوں کے دوران اپنے کوٹے کے چار اوورز میں سب سے کم رنز دینے والے سابقہ پاکستانی ریکارڈ کو برابر کرنے میں بھی کامیاب ہو گئے ۔