پاکستان سکوائش فیڈریشن چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے انتظامات کی تیاریوں میں مصروف

جمعرات 8 ستمبر 2016 16:06

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 ستمبر۔2016ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں انتظامات کی تیاریوں میں مصروف ہے، انتظامات کو عیدالاضحی کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔ ایونٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 25 ستمبر سے شروع ہوگا۔ مصر کے عمر عبدالمعید انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ ہوں گے۔

ایونٹ کے مین راؤنڈ میں 12 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے جس میں 7غیر ملکی اور 5 پاکستانی کھلاڑی شامل ہوں گے.۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق پاکستان سکواش فیڈریشن نے ملک میں رواں سال ہونے والے3بین الاقوامی ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف آف آمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک مصحف علی سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح چیف آف نیول سٹاف انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ 14سے 22اکتوبر جبکہ چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ 14سے 22نومبر تک اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔ چوتھے اور آخری انٹر نیشنل ایونٹ کیلئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک مصحف علی سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا ۔

چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 25 ستمبر سے شروع ہوگا۔ مصر کے عمر عبدالمعید انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ ایونٹ کے مین راؤنڈ میں 12 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے جس میں 7غیر ملکی اور 5 پاکستانی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں4 ممالک کے8 غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں مصر کے عمر عبدالمعید کو ٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے کیونکہ وہ عالمی رینکنگ میں 28 ویں نمبر پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 12 کھلاڑیوں کو مین راؤنڈ میں رکھا گیا ہے جس میں 7غیر ملکی اور 5 پاکستانی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ حکام کے مطابق پاکستان سکواش فیڈریشن نے رواں سال اسلام آباد میں ہونے والے 4 انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں، چاروں ایونٹس ستمبر سے دسمبر تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان کے نامور کھلاڑیوں سمیت غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :