سارک کے وزراء خزانہ کا جنوبی ایشائی ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر تیزی سے عملدرآمد کے ذریعے علاقائی تجارت کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور

جمعرات 8 ستمبر 2016 16:05

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 ستمبر۔2016ء) سارک کے وزراء خزانہ نے جنوبی ایشائی ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے ( ساتوئھ ایشین فری ٹریڈ ایگریمنٹ ) پر تیزی سے عملدرآمد کے ذریعے علاقائی تجارت کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کے مطابق جنوبی ایشیا کے آٹھ وزراء خزانہ جن کا حال ہی میں اسلام آباد میں اجلاس ہوا، نے جنوبی ایشیائی اقتصادی یونین قائم کرنے پر زور دیا تاکہ بجلی کی پیداوار، تجارتی حجم اور سرمایہ کاری میں اضافہ کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزراء خزانہ نے سارک کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ یونین کی تشکیل کیلئے تیزی سے کام کریں۔ پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سارک کے وزراء خزانہ نے ساؤتھ ایشین اکنامک یونین کے قیام پر اتفاق کیا۔ وزراء خزانہ نے خطہ میں بہتر روابط کی ضرورت پر بھی زور دیا۔