عمان: عید کے موقع پر والدین بچوں کو آتشبازی کے سامان سے دور رکھیں: رائل عمان پولیس

جمعرات 8 ستمبر 2016 16:04

عمان: عید کے موقع پر والدین بچوں کو آتشبازی کے سامان  سے دور رکھیں: رائل ..

عمان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8ستمبر 2016ء ) : عمان رائل پولیس نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے بچو ں پر عید کے آیام میں نظر رکھیں ۔خاص طور پر آتشبازی کے سامان کی خریدو فروخت نہ کر نے دیں۔ آتشبازی سے ہر سال خاص موقعوں پر متعدد بچے جھلس جا تے ہیں۔

(جاری ہے)

رائل پولیس نے تنبعیہ کی ہے کہ کسی قسم کی صورتِ حال پیش آنے پر والدین ذمہ دار ہوں گے ۔ رائل عمان پولیس نے اپنے ٹوئیٹر کاؤنٹ پر لکھا کہ ” والدین کو چاہیئے کہ بچوں کو آتشبازی کے سامان کے استعمال سے پیدا ہونتوٴے ولاے نقصانات کا بتایا جائے ۔بچوں کو تقریبات کو اچھے انداز سے منانے کے طریقہ کا ر بتانے چاہیئے “۔ واضع رہے کہ عید الفطر پر نضواء کے علاقے میں آتشبازی کی وجہ سے ایک بچے کو شدید نقصان پہنچا تھا۔