راجہ مطلوب مہدی نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

جمعرات 8 ستمبر 2016 16:03

اسلام آباد ۔8 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 ستمبر۔2016ء) حلقہ این اے 63 جہلم سے مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب رکن راجہ مطلوب مہدی نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حلقہ این اے 63 جہلم سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی راجہ مطلوب مہدی نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے ان سے رکنیت کا حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے رول آف ممبرز پر دستخط کئے۔ بعد ازاں وفاقی وزراء شاہد خاقان عباسی‘ رانا تنویر حسین‘ زاہد حامد‘ سکندر حیات بوسن‘ شیخ آفتاب احمد اور دیگر نے انہیں مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :