ضعیف العمر شخص کو کار کے نیچے روندنے والے ملزم ڈرائیور کی عبوری درخواست ضمانت خارج

جمعرات 8 ستمبر 2016 15:22

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 ستمبر۔2016ء) ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ پرویز القادر میمن نے ضعیف العمر شخص کو کار کے نیچے روندنے والے ملزم ڈرائیور محمد زاہد کی عبوری درخواست ضمانت خارج کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت نے ضعیف العمر مالی طالب جان ،جو ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوئے تھے ِ، کے حادثہ میں ملوث ملزم ڈرائیور محمد زاہد کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی،عدالت نے ملزم سے ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا جو وہ پیش نہ کر سکا جس بناء پر عدالت نے درخواست ضمانت خارج کر دی،مقدمہ کے مدعی فیض محمد نے اپنے وکیل میاں سیف اللہ کے ذریعے عدالت کو بتایا کہ شاہین چوک میں کار نمبر وائے زیڈ زیرو تیرہ مذکورہ ڈرائیور نہیں بلکہ حادثہ کے دوران سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 30 میاں عبد القدیر چلا رہا تھا جس کی ریکارڈنگ بھی سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں میں محفوظ ہے، مدعی نے میاں عبد القدیر کو مقدمہ میں نامزد کرنے کے لیے بھی تھانہ مارگلہ درخواست دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :