راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے نو منتخب وائس پریذیڈنٹ ملک منیر احمد اپنی قابلیت اور تجربہ کو استعمال کرتے ہوئے تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے منصوبوں کا جال بچھا دیں گے

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویر خان کا ملک منیر احمد کے اعزاز میں دیئے گئے ناشتے کی تقریب سے خطاب

جمعرات 8 ستمبر 2016 15:21

راولپنڈی ۔ 08 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 ستمبر۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویر خان نے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے نو منتخب وائس پریذیڈنٹ ملک منیر احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی قابلیت اور تجربہ کو استعمال کرتے ہوئے راولپنڈی کینٹ میں تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے منصوبوں کا جال بچھا دیں گے۔

وہ جمعرات کو راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریذیڈنٹ ملک منیر احمد کے اعزاز میں دیئے گئے ناشتے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ایم این اے ملک ابرار احمد، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریزیڈنٹ عرفان امتیاز کے علاوہ راولپنڈی اور چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ کے منتخب ممبران بھی اس موقع پرموجود تھے ۔ سینیٹر چوہدری تنویر خان نے کہا کہ راولپنڈی کینٹ بورڈ کے منتخب ممبران کے متفقہ فیصلے سے ملک منیر احمد کو وائس پریذیڈنٹ متنخب کرنا قابل تحسین ہیں ‘امید ہے کہ راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے دونوں وائس پریذیڈنٹ اپنی ٹیم کے ہمراہ ملکر علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کا ان کی دہلیز پر حل یقینی بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک ابرار اور انہوں نے پہلے بھی وفاق اور صوبے سے فنڈز لیکر کینٹ کے علاقوں میں مختلف سکیمیں مکمل کرائیں ہیں اور مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھیں گے ۔ایم این اے ملک ابرار احمد نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے منتخب ممبران کے لئے ایک پرفارما بنایا ہوا ہے جو تمام مبمران میں تقسیم کر دیا گیا ہے اور ان سے یہ کہا گیا ہے کہ وہ اپنی وارڈوں کی سکیمیں اس پر درجہ کریں تا کہ وفاق اور صوبے سے فنڈز لیکر کینٹ کے علاقوں میں دیگر سکیمیں بھی مکمل کیں جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ ہدف ہے کہ کینٹ بورڈ کے تمام منتخب ممبران کو 2,2کروڑ کے فنڈز فراہم کئے جائیں تا کہ پانی کی سکیمیں اور گلیوں نالیوں کو پختہ کرنے سمیت دیگر منصوبے مکمل ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :