عمان: نجی کمپنی کے 80 غیر ملکی ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو نے سے پریشان

جمعرات 8 ستمبر 2016 15:20

عمان: نجی کمپنی کے  80 غیر ملکی ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی ..

عمان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8ستمبر 2016ء ) : مسقط میں ایک نجی تعمیراتی کمپنی کے 80سے زائد غیر ملکی ورکر گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے سے پریشان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 80غیر ملکی ورکروں میں 50ایسے ہیں جن کے پاس لیبر کارڈ بھی نہیں ہیں. ان کا کہناہے کہ کمپنی نے ا بھی تک ان کے لیبر کارڈ ز کی تجدید بھی نہیں کی جبکہ گزشتہ چار ماہ سے وہ کیمپ کے اندر ہی محصور ہیں۔

متعدد غیر ملکی ورکروں نے استعفی بھی دے دیا ہے مگر کمپنی انتظامیہ انہیں واجبات اور بقایا جات نہیں دے رہی۔ غیر ملکی شہریوں کا کہنا ہے کہ ویزوں کی مدت ختم ہونے کی وجہ سے وہ اپنے ممالک بھی نہیں جاسکتے ۔ اس سال کمپنی کے متعدد ملازمین کو صرف تین ماہ کی تنخوا ہ ہی ملی تھی۔ جبکہ بقایا تنخواہ ابھی تک نہیں مل سکی۔

(جاری ہے)

ایک ورکر کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم کمپنی کب تک ہمارے واجبات ادا کریگی ۔

کمپنی کی طرف سے کھانا فراہم کرنے والی کمپنی نے بھی اپنے واجبات نہ ملنے کی وجہ سے کھانا فراہم کرنا بند کر دیاہے ۔ کھانا فراہم کرنے والی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں پچھلے پانچ ماہ کے 30,000عمانی ریال ادا نہیں کیئے گئے ۔ اسلیئے ہم نے اب کھانے کی فراہمی بند کر دی ہے ۔کھانے کی فراہمی بند ہونے سے غیر ملکی ورکروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیاہے ۔