اسلامیہ کالج میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

جمعرات 8 ستمبر 2016 15:14

پشاور۔08ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 ستمبر۔2016ء)اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیر اہتمام ہائیرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے منعقدہ 3 روزہ ورکشاپ اختتام پذیر۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کی نگرانی سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد نے کی جبکہ ریسورس پرسن ہزارہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ٹریننگ اکبر خان تھے اختتامی نشست میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان اور ایچ ای سی کے ڈاکٹر مختیار احمدنے بھی شرکت کی اور شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔