جونےئر انڈر 18ایشیاء کپ کے کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

جمعرات 8 ستمبر 2016 15:10

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 ستمبر۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ڈھاکہ بنگلہ دیش میں ہونے والے جونےئر انڈر 18-ایشیاء کپ کے کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں جاری ہے جس میں 18 رکنی ٹیم اور10 سٹینڈ بائی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، جن میں گول کیپرز میں وقار یونس اور عدیل راؤ، فل بیکس میں امجد علی، رضوان علی، اور وقاص احمد، ہاف بیکس میں جنید رسول، معین شکیل، عادل لطیف اور جنید منظور، فارورڈز میں اویس ارشد، خیراللہ،شاہ زیب خان،احمد ندیم، علی عزیز، افراز، وقار علی، نوید عالم اور عبداللہ بابر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اضافی کھلاڑیوں میں اویس رشید، فرحان یونس، محب اللہ، رومان خان، سید زین اعجاز، ارسلان حیدر، مرتضی یعقوب، امجد رحمان اور ذوالقرنین شامل ہیں، ٹورنامنٹ 24 سے 30 ستمبرتک ڈھاکہ بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :