انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کے لئے مزید میڈل لا سکتا ہوں، پہلوان انعام بٹ

جمعرات 8 ستمبر 2016 15:10

انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کے لئے مزید میڈل لا سکتا ہوں، پہلوان انعام ..

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 ستمبر۔2016ء) قومی پہلوان محمد انعام بٹ نے کہا ہے کہ حکومت غیرملکی تربیت پر بھیجے توانٹرنیشنل سطح پر پاکستان کے لئے مزید میڈل لا سکتا ہوں،گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلوانی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کھیلوں کے انعقاد کو تعلیمی اداروں میں لازمی قرار دے جس سے گراس روٹ لیول پر کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا،انعام بٹ نے روواں سال فروری میں بھارت میں کھیلی گئی ساؤتھ ایشین گیمز میں90 کلوگرام ویٹ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ اس کے علاوہ 2010 ء میں بھارت میں کھیلی گئی کامن ویلتھ گیمز میں 84 کلوگرام ویٹ میں بھی سونے اور تھائی لینڈ میں 2014 ء میں کھیلی گئی ایشین بیچ گیمز میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ وہ ایشین بیچ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہا ہے اور میرے کوچ اولیمپئن محمد انور بھی جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں اور ایشین بیچ گیمز 24 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ویت نام میں کھیلی جائے گی،جس میں تین پاکستانی پہلوان ملک کی نمائندگی کریں گے جن میں محمد نذیر 61 کلوگرام( قومی چیمپئن)،محمد اسد پلس 74 کلوگرام( قومی چیمپئن) جس نے گذشتہ تھائی لینڈ میں کھیلی گئی ایشین بیچ گیمز میں کانسی اورروواں سال فروری میں بھا،رت میں کھیلی گئی سیف گیمز میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا،اور محمد انعام بٹ پلس 86کلوگرام ( قومی چیمپئن) 2010 ء میں بھارت میں کھیلی گئی کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ اور تھالی لینڈ میں کھیلی گئی گذشتہ ایشین بیچ گیمز میں کانسی تمغہ حاصل کیا، شامل ہیں، محمد نذیر پہلی بار انٹرنیشنل سطح پر اتنے بڑے ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انعام بٹ نے کہا کہ حکومت ایران یا کسی دوسرے بیرون ملک تربیت پر بھیجے توانٹرنیشنل سطح پر پاکستان کے لئے مزیدمیڈل لا سکتا ہوں، خوراک کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کل کھیلوں کے مقابلوں میں ویٹ کیٹگریز ہیں، ویٹ کیٹگری کے لئے خوراک کا خاص طور پر خیال رکھا جاتا ہے تاکہ ویٹ زیادہ اور کم نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موجود قومی ہیڈکوچ اؤلیمپئن محمد انور نے 28 نومبر سے 8 دسمبر تک کھیلنے جانے والے پرو ریسلنگ مقابلوں سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہمارا اور ہماری فیڈریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی اس سلسلہ میں ہم سے کسی نے رابطہ کیا ہے، کوچ محمدانور نے کہا کہ اس ایونٹ سے ہمارے ریسلرز کوکو ئی فائدہ نہیں ہے، اس سے بہتر ہے کہ میٹ والی دیسی کشتی کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں جس سے پاکستانی پہلوان کو فائدہ پہنچے گا تاکہ ایشین گیمز اور اولمپک گیمز میں ہماری پوزیشن بہتر ہو۔

متعلقہ عنوان :