ایشین بیچ گیمز ، قومی ہینڈ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

جمعرات 8 ستمبر 2016 15:08

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 ستمبر۔2016ء) پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشین بیچ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ہینڈ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس بورڈ میں جاری ہے، کوچ نصیر احمد نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 16 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں عزر عاطف،شاہد پرویز، حضرت حسین، عاصم سعید، خاور یسیٰن، عبید اللہ، رانا وقار ، آصف علی، محمد معاذ، مزمل حسین، اظہر علی، نواز خان، محمد رضوان، محمد عثمان اور محمد فیاض شامل ہیں ، جبکہ تربیتی کیمپ میں اسسٹنٹ کوچ کے فرائض مرزا سلطان محمود انجام دے رہے ہیں۔