پاکستان واپڈا اور پاک آرمی کی ٹیموں کے درمیان چوتھا سالانہ عید کبڈی میچ 15ستمبر کو چھانگا مانگا میں ہوگا

جمعرات 8 ستمبر 2016 14:56

لاہور/ چھانگا مانگا۔8 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 ستمبر۔2016ء) پاکستان واپڈا اور پاک آرمی کی کبڈی ٹیموں کے مابین چوتھا سالانہ” عید کبڈی“ میچ 15ستمبر کو چھانگا مانگا میں منعقدہوگا ،سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ اور پی پی پی کے مرکزی رہنماچوہدری منظور احمد اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے ‘ کبڈی میچ دیکھنے کیلئے ملک بھر سے سینکڑوں شائقین شرکت کریں گے،میچ کی فاتح ٹیم کو دو لاکھ روپے جبکہ رنر اپ کو ایک لاکھ روپے اور ٹرافی دی جا ئے گی‘میچ کے آرگنائزرگجر انٹرنیشنل یوتھ فورم کے ترجمان عبدالخاق نون نے بتایاکہ مذکورہ میچ قصور کی تحصیل چونیاں کے چک نمبر 15 چھانگا مانگاکی گجر گراؤنڈمیں کھیلا جائے گا ، میچ کے انعقاد کا مقصد پاکستان کے روایتی کھیل کبڈی کو فروغ دینا ہے ،انہوں نے کہا کہ روایتی کھیل کبڈی نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے تاہم ملک میں کبڈی کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی اول ،دوم آنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :