اُم القوین: اتحاد چوراہے پر چھ نئے برج تعمیر کیئے جارہے ہیں

جمعرات 8 ستمبر 2016 14:32

اُم القوین: اتحاد چوراہے پر چھ نئے برج تعمیر کیئے جارہے ہیں

اُم القوین: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8ستمبر 2016ء ) : اُم القوین کے اتحاد چوراہے کے ساتھ تقریباََ چھ نئے پُل تعمیر کیئے جا رہے ہیں۔ نئے پُلوں پر بھاری ٹرکوں کے لیے الگ لینز بنائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

وزارتِ تعمیرات کے ترجمان کا کہناہے کہ نئے پلوں کی تعمیر کا مقصد رش کو کم سے کم کرنا ہے ۔ نئے بنائے جانے والے پُل اُم القوین کے درمیانی علاقے کو 311 اور611 ہائی وے سے منسلک کر یگا۔ منصوبے سے شیخ محمد بن زید اور فلج المعلہ کے علاقے میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر ہو ں گی۔ پُل پر پیدل چلنے والوں کے لیے الگ راسطہ بنایا جارہا ہے ۔