رحیم یار خان اور کندھ کوٹ میں ٹریفک حادثات،3افراد جاں بحق،12اونٹ ہلاک

جمعرات 8 ستمبر 2016 14:28

رحیم یار خان اور کندھ کوٹ میں ٹریفک حادثات،3افراد جاں بحق،12اونٹ ہلاک

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء) رحیم یار خان اور سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ رحیم یار خان میں صادق آباد کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، بارہ اونٹ بھی ہلاک ہوگئے۔حادثے کے بعد مقامی افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی تاہم کئی گھنٹے بعد انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد کھول دی گئی۔

متعلقہ عنوان :