اظہر علی نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

جمعرات 8 ستمبر 2016 14:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم میں ون ڈے فارمیٹ کے کپتان اظہر علی نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کاکردگی پر اظہر علی نے کپتانی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ناکامی کے بعد اظہر علی پر ٹیم مینجمنٹ نے استعفیٰ دینے کیلئے دباؤ ڈالا ۔میڈ یا اور سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے بھی ہدف تنقید بننے پر اظہر علی نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق اظہر علی کپتانی چھوڑنے کا اعلان 10ستمبر کو وطن واپسی کے موقع پر کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :