محکمہ انسداددہشت گردی ملاکنڈایجن نے کاروائی کرکے دہشت گردسردارعلی کوگرفتارکرلیا

جمعرات 8 ستمبر 2016 14:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء) محکمہ انسداددہشت گردی ملاکنڈایجن نے کاروائی کرکے دہشت گردسردارعلی کوگرفتارکرلیاسی ٹی ڈی کے مطابق محکمہ انسداددہشت گردی کواطلاع ملی کہ دہشت گرد سردارعلی کوزشور سوات میں موجود ہے ،محکمہ انسدادہشتگردی نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سردار علی کوکوزشورسوات سے گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتارملزم2008ء میں سربانڈہ میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا ۔حملے میں دوسیکورٹی اہلکار شہید جبکہ متعد دز خمی ہوئے تھے ،گرفتار ملزم کومزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے

متعلقہ عنوان :