پشاور،، پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ریپڈ ریسپانس فورس کے آٹھ پولیس اہلکارزخمی ہوگئے

جمعرات 8 ستمبر 2016 14:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء) پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ریپڈ ریسپانس فورس کے آٹھ پولیس اہلکارزخمی ہوگئے ایس پی رورل شوکت کے مطابق پولیس کی ریپیڈریسپانس فورس کی موبائل وین معمول کی گشت پر تھی کہ اس دوران ورسک روڈ پر درمنگی کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکہ سے پھٹ گیا،جس سے آٹھ اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دھماکے میں چار کلوبارودی مواد استعمال کیاگیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق آٹھ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیاہے۔ تمام زخمی پولیس اہلکار ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دھماکے کہ بعد پولیس نے دونوں اطراف سے سڑک بند کردی ہے اور سرچ آپریشن شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :