غازی آباد ‘گھریلو تنازع پر30سالہ خاتون نے خودکشی کر لی

جمعرات 8 ستمبر 2016 14:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء ) لاہور کے علاقہ غازی آباد میں گھریلو تنازع پر30سالہ خاتون نے خودکشی کر لی۔ متوفیہ طلاق یافتہ اور 2بچوں کی ماں تھی۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ تاجپورہ کی رہائشی 30سالہ خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ طلاق یافتہ اور 2 بچوں کی ماں تھی تاہم مختلف پہلوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :