حج کے ایام کے دوران جلسے ، جلوسوں اور مظاہروں کو روکنا سعودی عرب کی حکومت کا حق ہے ‘پاکستان علماء کونسل

جمعرات 8 ستمبر 2016 14:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء ) حج کے ایام کے دوران جلسے ، جلوسوں اور مظاہروں کو روکنا سعودی عرب کی حکومت کا حق ہے ، حج انتظامات میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کا مقصد امت مسلمہ کے عظیم ترین اجتماع کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے ، گذشتہ چھیاسی سالوں سے سعودی عرب کی حکومت نے حجاج کرام اور زائرین کیلئے ہر ممکن سطح پر سہولتیں پیدا کی ہیں ، آ ج بروز جمعہ ) کو ملک بھر میں یوم دفاع ارض حرمین الشریفین کے طور پر منایا جائے گا، پاکستان علماء کونسل سے متصل وفاق المساجد پاکستان کے تحت 74ہزار سے زائد مساجد میں سعودی عرب کے خلاف فرقہ وارانہ بنیادوں پر چلائی جانے والی مہم کی مذمت کی جائے گی ۔

یہ بات پاکستان علماء کونسل اور وفاق المساجد پاکستان کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا زاہد محمود قاسمی ، مولانا ایوب صفدر ، مولانا عبد الحمید صابری ، مولانا حافظ محمد امجد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حج امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد ہے، ایک طرف عالمی دہشت گرد گروہ ارض حرمین الشریفین کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں اور دوسری طرف ایرانی رہنما نے سعودی عرب کے خلاف بیان دے کر امت مسلمہ میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے علماء ، خطباء ، آئمہ سے اپیل کی ہے کہ وہ آج خطبہ جمعہ کے دوران امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے 1985ء کے بعد حج کے دوران ہونے والی تخریبی کاروائیوں اور سازشوں سے عوام الناس کو آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :