ٹھٹھہ ‘ پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کا ٹارگٹ کلر سجاد کھتری ہلاک ‘ دو ملزمان فرار

جمعرات 8 ستمبر 2016 14:06

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء) ٹھٹھہ میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وارکاٹارگٹ کلرسجاد کھتری ہلاک ہوگیا ‘ دو ملزمان فرا ر ہوگئے۔پولیس کے مطابق مکلی غلام اللہ روڈ پرمسلح ڈاکو شہریوں سے لوٹ مارکررہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے مبینہ طورپر فائرنگ کردی ‘جوابی فائر نگ میں ایک ڈاکو ماراگیا ‘دو فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت سجاد کھتری کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کا تعلق لیاری گینگ وار کیاستاد تاجوگروپ سے تھا۔سجاد کھتری متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور اس پر 5لاکھ روپیانعام بھی مقررتھا۔

متعلقہ عنوان :