Live Updates

24 ستمبرکے احتجاج میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کرچلیں گے، عمران خان

جمعرات 8 ستمبر 2016 13:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 ستمبر۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 24 ستمبر کے احتجاج میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاناما میں اربوں روپے کی چوری چھپائی گئی ہے، کچھ بھی ہوجائے اس بات کے لئے اگرسڑکوں پر جانا پڑے تو بھی جائیں گے، یہ معاملہ ہرحال میں منطقی انجام تک پہنچے گا، حکومت غلط فہمی میں ہے کہ دھمکیوں سے عمران خان کو روک دیں گے، بنی گالہ آنے کی دھمکیوں سے ہم ڈرنے والے نہیں، 24 ستمبر کے احتجاج میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ نیب ،ایف بی آر، ایف آئی اے تمام ادارے حکومتی ادارے ہیں، اداروں کی غلامی سے جمہوریت مستحکم نہیں ہوتی، جمہوریت کے لئے صاف شفاف الیکشن ضروری ہیں، جمہوریت کوبچانا ہے تو جمہوری اداروں کوبچانا پڑے گا، اسپیکرنے وہ ریفرنس نہیں بھیجا جس میں اربوں روپے باہربھیجنے کی نشاندہی کی گئی، اسپیکر کے اقدام نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

وہ اسمبلی میں اسپیکرکی جانبداری کا معاملہ اٹھائیں گے اوراسپیکرسے ان کی مجبوریاں دریافت کریں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ادارے جب قانون کے مطابق چلیں گے تو ملک میں جمہوریت کہلاتی ہے اور ادارے جب غلامی کریں گے تو جمہوریت کیسے مستحکم ہوگی،اسپیکر نے اپنے آپکو اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا،اسپیکر سے پوچھوں گا کہ آپکی کیا مجبوریاں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات