ریاض:تعمیراتی شعبے میں کساد بازاری کی وجہ سے 70سے زائد کنکریٹ پلانٹ بند

جمعرات 8 ستمبر 2016 13:12

ریاض:تعمیراتی شعبے میں کساد بازاری کی وجہ سے 70سے زائد کنکریٹ پلانٹ ..

ریاض: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8ستمبر 2016ء ) : سعودی عرب میں تیل کی قیمتوں کے بعد پیش آنے والی معاشی صورت حال کے باعث تعمیراتی کمپنیاں ابھی تک مسائل کا شکار ہیں ۔ جس کی وجہ سے تعمیراتی کمپنیوں سے وابسطہ دوسری کمپنیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں تعمیراتی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث 70سے زائد بڑے کنکریٹ تیار کرنے والے پلانٹ بند ہو گئے ہیں۔

کنکریٹ پلانٹ بند ہونے سے ہزاروں افراد کو روزگار سے ہاتھ دھونا پڑے ۔ چونکہ ان کمپنیوں میں زیادہ تر ملازمین کی تعداد غیر ملکی شہریوں پر مشتمل ہو تی ہے اسلیے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ مسائل کا شکار ان کمپینوں کی بندش سے غیر ملکی ملازمین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ جدہ چیمبر آف کامرس نے کنکریٹ کی فی ٹن قیمت 240سعودی ریال اور 14ریال فی بیگ مقرر کی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

چیمبر کے ترجمان کا کہناہے کہ قیمتوں میں کمی کرنے کا مقصد اس شعبے کو مسائل سے چھٹکارا دلانا ہے۔کساد بازاری کی وجہ کنکریٹ تیار کرنے والے مزید پلانٹ بند ہونے کے قریب ہیں۔ چونکہ کنکریٹ ریڈ ی مکسر پلانٹ سے تیار کردہ مٹیریل صرف چار گھنٹے کے اندر استعمال کرنا ہوتا ہے ۔ جبکہ تعمیراتی کام نہ ہونے کی وجہ سے کنکریٹ کو تیار کر کے محفوظ رکھنا ممکن نہیں اسلیئے مالکان پلانٹ کو بند کرنا ہی بہتر سمجھتے ہیں۔