شارجہ:بیوی نے منشیات فروش شوہر کی مخبری کر دی، پولیس کا ملزم کی تلاش

جمعرات 8 ستمبر 2016 13:08

شارجہ:بیوی نے منشیات فروش شوہر کی مخبری کر دی، پولیس کا ملزم کی تلاش

شارجہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8ستمبر 2016ء ) :شارجہ میں رہائش پذیر اماراتی خاتون نے اپنے شوہر کے منشیات بیچنے میں ملوث ہو نے کی مخبری کر دی۔ پولیس کے مطابق اماراتی خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر نشے کا عادی ہے اور منشیات فروخت بھی کرتا ہے ۔ 40سالہ اماراتی خاتون نے پولیس کو بتا یا کہ اسکا شوہر منشیات فروخت کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

جب اس نے اسے اس کام سے منع کیا تو اسے بھی جان سے مارنے کی وھمکی دینے لگا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر ممنوعہ منشیات ضبط کر لی ۔ جبکہ ملزم بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔ملزم نے پولیس کاروائی کے بعد اپنی بیوی کو ٹیلی فون پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیں۔ جس کے بعد اماراتی خاتون نے پولیس کو اطلاع دی کہ ملزم اسے جان سے مارنے کیہ دھمکی دے رہا ہے ۔ پولیس ملزم کی تلاش میں سرگرداں ہے ۔