مینجمنٹ کا دباؤ ، سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے شدید تنقید

جمعرات 8 ستمبر 2016 12:51

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 ستمبر۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم میں ون ڈے فارمیٹ کے کپتان اظہر علی نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کاکردگی پر اظہر علی نے کپتانی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ناکامی کے بعد اظہر علی پر ٹیم مینجمنٹ نے استعفیٰ دینے کے لیے دباو ڈالا۔میڈ یا اور سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے بھی ہدف تنقید بننے پر اظہر علی نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی کپتانی چھوڑنے کا اعلان 10ستمبر کو وطن واپسی کے موقع پر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :