لاہور،مویشی کے بیوپاریوں کو لوٹنے والا گینگ پکڑا گیا

جمعرات 8 ستمبر 2016 12:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 ستمبر۔2016ء ) لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی منڈیوں میں وارداتیں کرنے والی 4 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مویشی منڈیوں میں وارداتیں کرنے والے گینگ میں دو خواتین بھی شامل ہیں، ملزمان مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں کو نشہ آور اشیاء کھلا کر رقم لوٹ لیتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں ارشد، عارف، زرینہ اور کوڑی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے بیوپاریوں سے لوٹی گئی ایک لاکھ روپے سے زائد رقم بھی برآمد کرلی گئی ۔

متعلقہ عنوان :