قومی کبڈی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز کل سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے

جمعرات 8 ستمبر 2016 12:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی کبڈی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز جمعہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہونگے ، قومی ٹیم کے کوچ فریاد علی نے بتایا کہ اس وقت قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 20 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ان کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں بھر پور تربیت دی جا رہی ہے اور منتخب ٹیم عالمی ایشین سٹائل کبڈی کپ میں میں شرکت کرے گی جو کہ آئندہ ماہ بھارت میں کھیلا جائے گا-

متعلقہ عنوان :