چوہدری رحمت علی ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ ،مسلم یوتھ کلب نے پنڈی یونائیٹڈ کلب کو ہرا دیا

جمعرات 8 ستمبر 2016 12:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء) راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری چوہدری رحمت علی ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مسلم یوتھ کلب نے پنڈی یونائیٹڈ کلب کو2-0 گول سے ہرا دیا، میونسپل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک مسلم یوتھ کلب کو پنڈی یونائیٹڈ کلب کے خلاف 1-0 گول سے برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں مسلم یوتھ کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-0 گول سے جیت لیا،کھیل کے پہلے ہاف کے 23 ویں منٹ میں مسلم یوتھ کلب کی جانب سے علی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0 گول سے برتری دلائی اور دوسرے ہاف کے 21 ویں منٹ میں مسلم یوتھ کلب کے حمزہ نے گول کرکے مقابلہ دگنا 2-0 کردیا جو میچ کے اختتام تک جاری رہا، ریفری کے فرائض طاہر پرویز، فیضان اور وسیم نے انجام دیئے، سیکرٹری اطلاعات محمد اجمل کے مطابق ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی بہترین 24 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے-

متعلقہ عنوان :