یوم دفاع سٹاف ویلفیئر فٹ بال ٹورنامنٹ مہران کلب نے جیت لیا

جمعرات 8 ستمبر 2016 12:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء) مہران کلب نے راوی کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دے کر یوم دفاع سٹاف ویلفیئر فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا،ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی میئر رفعت جاوید تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرکے والی ٹیموں نقدانعام اورٹرافیاں بھی تقسیم کیں، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدرمحمد سلیم چوہدری، سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری،سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چوہدری کامران،چیف ویلفیئر آفیسر چوہدری حفیظ اللہ،ویلفیئر آفیسر ملک جاوید، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،کراچی کمپنی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک مہران کلب کو راوی کلب کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہی، کھیل کے ہاف کے 25 ویں منٹ میں مہران کلب کے کھلاڑی مرتضیٰ نے انٹرنیشنل کھلاڑی یاسر صابر کے عمدہ گیند پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک جاری رہے ریفری چمن خان نے دوسرے ہاف کے 25 ویں منٹ میں مہران کلب کے کھلاڑی مرتضیٰ کو میچ کے دوران دو بار قوانین کی خلاف ورزی کرنے پریلیو کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا، آخری چند منٹ مہران کلب 10 کھلاڑی پر میچ کھیلی،راوی کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے مہران کلب اور راوی کلب کئی بار اسلام آبادکی چیمپئن ہونے کے ساتھ، ساتھ قومی فٹ بال لیگ کھیل چکی ہیں،مہران کلب کے صدر محمد زمان نے ٹیم کی کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 26 ٹیمیں شرکت کی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ، گروپ اے میں ہما کلب، اسلام آباد یونائیٹڈ کلب، جناح کلب، غوری کلب، الفیصل کلب، کرن کلب اور فالکن کلب، گروپ بی میں اسلام آباد اکیڈمی کلب، روور کلب، اسلام آباد کلب، راوی کلب، ماڈل ٹاؤن کلب اور حیدری کلب، گروپ سی میں مہران کلب، فیڈرل کلب، ینگسسٹرکلب، پاک سپور ٹنگ کلب، سٹالینز کلب، ذیشان کلب، بولان کلب جبکہ گروپ ڈی میں قائداعظم کلب، پونا کلب، ایورگرین کلب، اکبر کلب، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب اور رمنا کلب شامل تھیں-

متعلقہ عنوان :