دبئی:عید کے دوران سفر کرنیوالے افراد آسانی سے آن لائن فراڈ کا شکار ہو سکتے ہیں: ماہرین

جمعرات 8 ستمبر 2016 11:51

دبئی:عید کے دوران سفر کرنیوالے افراد آسانی سے آن لائن فراڈ کا شکار ہو ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8ستمبر 2016ء ) : آن لائن کاروبار سے وابسطہ فنانس ماہرین کا کہناہے کہ عید کے دنوں میں سفر کرنے والے افراد با آسانی آن لائن فراڈ کا شکا ر ہو سکتے ہیں۔ عید کے دنوں میں معاشی معاملات کے لیئے آن لائن سائٹ کا سب سے زیادہ استعمال کیا جا تاہے ۔ ماہرین نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آن لائن فراڈ سے بچیں۔ایک روپورٹ کے مطابق45فیصد مسافر ان دنوں میں اپنی رقم کھو دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

کریڈیٹ کارڈ سے ہونے والا فراڈ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں آن لائن ایکٹیویٹی کرنے سے پہلے صارف کو کم از کم ایک دو بار سوچنا چاہیئے کہ یہ ضروری ہے یا نہیں ۔ غیر ضروری طور پر بار بار آن لائن ٹرانزیکشنز کرنے سے فراڈ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ کسی بھی جگہ پر وائی فائی کی سہولت استعمال کرنے سے گریز کریں۔ورنہ کریڈیٹ کا رڈ کا ڈیٹا چوری ہونے کا امکان ہو تا ہے ۔ بیرون ِ ممالک میں بھی ان چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔