سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا

جمعرات 8 ستمبر 2016 11:06

کولمبو ۔ 08 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 ستمبر۔2016ء) سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ جمعہ کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا یہ میچ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ آسٹریلیا کو دو میچوں کی سیریز میں آئی لینڈرز کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے، کینگروز نے سری لنکا کو پہلے میچ میں 85 رنز سے شکست دی تھی۔