شرجیل کی بیٹنگ لیسٹر شائر کو بھا گئی ، کاؤنٹی سے معاہدہ ہو گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 8 ستمبر 2016 07:25

شرجیل کی بیٹنگ لیسٹر شائر کو بھا گئی ، کاؤنٹی سے معاہدہ ہو گیا

لیسٹر شائر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8ستمبر۔2016ء)آئر لینڈ کے خلاف سنچری ، انگلینڈ کے خلاف ففٹی۔ ۔پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان کی بیٹنگ لیسٹر شائر کی مینجمنٹ کو بھا گئی اور کاؤنٹی سے معاہدہ ہو گیا ، وہ رواں کاؤنٹی سیزن میں لیسٹر شائر کی طرف سےایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

لیسٹر شائر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کہتے ہیں کہ شرجیل خان اس سیزن میں بطور اوور سیز پلیئر ٹی ٹوئنٹی میں نمائندگی کریں گے۔ دوسری جانب شرجیل خان بھی کاؤنٹی سے وابستہ ہونے پر بہت خوش ہیں، اُن کا کہنا تھا کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنا اُن کا خواب تھا جو پورا ہورہا ہے۔