بھارتی اسپنر پراگیان اوجھا سر پر گیند لگنے سے زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 8 ستمبر 2016 07:22

بھارتی اسپنر پراگیان اوجھا سر پر گیند لگنے سے زخمی

گریٹر نویڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8ستمبر۔2016ء) بھارتی ٹیسٹ اسپنر پراگیان اوجھا دلیپ ٹرافی کے میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے،گیند اُن کے سرپر لگی ، اسپتال ذرائع کے مطابق اوجھا کی حالت اب بہتر ہے۔

(جاری ہے)

بھار ت کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ دلیپ ٹرافی کے میچ میں فیلڈنگ کے دوران بھارتی ٹیسٹ اسپنر پراگیان اوجھا زخمی ہو گئے۔ مڈآن پر کھڑے اوجھا کو پنک بال دکھائی نہیں دی یا گراونڈ ہموار نہ تھا بہر حال بیٹسمین کے لگائے اسٹروک سے اوجھا اپنا چہرہ بچانے میں تو کامیاب ہو گئے لیکن سرزخمی ہو گیا۔ انہیں اسٹریچر پر ہسپتال پہنچایا گیا ، ہسپتال ذرائع کے مطابق اوجھا کی کنڈیشن اب بہتر ہے ۔