واحد ٹی ٹونٹی ،آفریدی ،وسیم اکرم پاکستان کی پرفارمنس پر شاداں

جمعرات 8 ستمبر 2016 00:22

واحد ٹی ٹونٹی ،آفریدی ،وسیم اکرم پاکستان کی پرفارمنس پر شاداں

مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7 ستمبر۔2016ء )انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی شاندار باؤلنگ نے سابق اور موجودہ کرکٹرز کو بھی تعریف کرنے پر مجبورکردیا۔

(جاری ہے)

سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ باؤلرز نے بہترین باؤلنگ کی اور سرفرازکی کپتانی بھی شاندار تھی،اب بلے باز وں کے پاس میچ جیتنے کا سنہری موقع تھا۔لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ٹیم کی اب تک پرفارمنس دیکھ کر مزہ آیا ۔