واحد ٹی ٹونٹی ، انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 136رنز کا ہدف

جمعرات 8 ستمبر 2016 00:05

واحد ٹی ٹونٹی ، انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 136رنز کا ہدف

مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7 ستمبر۔2016ء ) واحد ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 136رنز کا ہدف دیا ہے ۔ اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان این مورگن نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ الیکس ہیلز اور جیسن روئے نے ٹیم کو 6 اوورز میں 56 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم عماد وسیم نے جیسن روئے کو 21 رنز پر پویلین بھیجا اور پھر اپنے اگلے ہی اوور کی پہلی گیند پرایلکس ہیلز کو 37 رنز پر آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

جو روٹ اگلے ہی اوور کی پہلی گیند پر 6 رنز بناکر شعیب ملک کو کیچ دے بیٹھے ۔ٹاس جیتنے کے بعد کپتان این مورگن کاکہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اچھاکھیل رہی ہے اس لیے آج کا میچ آسان نہیں ہوگا۔ پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کربیٹنگ کو ہی ترجیح دیتے،یہ میچ جیت کر دورے کا عمدہ اختتام کرنا چاہتے ہیں۔قومی ٹیم شرجیل خان ، بابر اعظم ، خالد لطیف،شعیب ملک ، وہاب ریاض ، سہیل تنویر ،سرفراز احمد،محمد رضوان ،عماد وسیم اور وہاب ریاض شامل ہیں۔یہ سرفراز احمد کا بطور کپتان پہلے ٹی ٹونٹی ہے جس میں وہ ٹاس جیتنے میں ناکام رہے ہیں ۔