قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی آیندہ چند گھنٹے میں قیادت چھوڑنے کا اعلان کر دیں گے: ذرائع

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 ستمبر 2016 00:46

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی آیندہ چند گھنٹے میں قیادت چھوڑنے کا ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7 ستمبر۔2016ء ) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی آیندہ چند گھنٹے میں قیادت چھوڑنے کا اعلان کرنے کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی استعفی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ان کی جانب اگلے چند گھنٹوں میں اعلان کر دیا جائے گا۔ اظہر علی نے یہ فیصلہ پی سی بی سے مشاورت کے بعد لیا ہے۔ اظہر علی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کپتانی تو نہیں کریں گے تاہم وہ ٹیم کا حصہ ضرور ہوں گے۔