مرحوم عبدالستار ایدھی میموریلT-20 کرکٹ میچ معین خان کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا،سردار محمد بخش مہر

ایک ٹیم کی قیادت وزیراعلیٰ سندھ جبکہ دوسری ٹیم کی قیادت گورنر سندھ کریں گے

بدھ 7 ستمبر 2016 22:25

مرحوم عبدالستار ایدھی میموریلT-20 کرکٹ میچ معین خان کرکٹ اکیڈمی میں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 ستمبر ۔2016ء) دفاع پاکستان کے موقع پر محکمہ کھیل کی جانب سے ایک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کو مرحوم عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے اس بات کا اظہار صوبائی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ستمبر کا مہینہ دفاع پاکستان سے منسوب ہے لیکن ہم اس ٹی 20 میچ کو شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے نام سے منسوب کررہے ہیں یہ ٹی 20 کرکٹ میچ عبدالستار ایدھی میموریل وائٹ اور عبدالستار ایدھی میموریل گرین کے مابین9 ستمبر بروز جمعہ رات9 بجے معین خان کرکٹ اکیڈمی ڈی ایچ اے کرکٹ گراؤنڈ ڈیفنس میں ہوگا۔

وائٹ کی قیادت وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جبکہ گرین کی قیادت گورنر سندھ عشرت العباد خان کریں گے۔

(جاری ہے)

عبالستار ایدھی میموریل وائٹ میں مراد علی شاہ، فیاض علی بٹ، امداد پتافی، سکندر شورو، مرتضیٰ وہاب اور دیگر صوبائی وزراء کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ معین خان، سیکریٹری اسپورٹس محمد راشد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد فاروق شامل ہیں، عبدالستار ایدھی مرحوم گرین میں ڈاکٹر عشرت العباد خان، صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر، برہان چانڈیو، حاجی مہر خان، ارسلان شیخ، عابد بھائیو، اصغر جونیجو،مکینش کمار چاؤلہ کے علاوہ دیگر صوبائی وزراء اور ایڈوائزر کرکٹر شاہد خان آفریدی اور ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی بھی شامل ہیں، اسٹیڈیم میں داخلہ فری ہے۔

میزبان صوبائی وزیر محمد بخش مہر نے کراچی کے مکینوں سے درخواست کی ہے کہ وہ قومی ہیرو عبدالستار ایدھی مرحوم کو خراہج عقیدت پیش کرنے کے لئے اس T-20 میچ کو دیکھنے ضرور آئیں۔