واحد ٹی ٹونٹی ، انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

بدھ 7 ستمبر 2016 22:03

واحد ٹی ٹونٹی ، انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے ..

مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7 ستمبر۔2016ء ) واحد ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ کپتان این مورگن کاکہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اچھاکھیل رہی ہے اس لیے آج کا میچ آسان نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کربیٹنگ کو ہی ترجیح دیتے،یہ میچ جیت کر دورے کا عمدہ اختتام کرنا چاہتے ہیں۔قومی ٹیم شرجیل خان ، بابر اعظم ، خالد لطیف،شعیب ملک ، وہاب ریاض ، سہیل تنویر ،سرفراز احمد،محمد رضوان ،عماد وسیم اور وہاب ریاض شامل ہیں۔یہ سرفراز احمد کا بطور کپتان پہلے ٹی ٹونٹی ہے جس میں وہ ٹاس جیتنے میں ناکام رہے ہیں ۔