انگلش کاؤنٹی لیسٹر شائر کا شرجیل خان سے معاہد ے کا اعلان
شرجیل خان نیٹ ویسٹ بلاسٹ 2017 میں لیسٹر شائر کی جانب سے کھیلیں گے
بدھ 7 ستمبر 2016 20:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 ستمبر ۔2016ء) انگلش کانٹی لیسٹر شائر نے نیٹ ویسٹ بلاسٹ 2017 کے سیزن کے لیے پاکستانی بیٹسمین شرجیل خان سے معاہدے کا اعلان کر دیا ہے۔لیسٹر شائر نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ سابق آسٹریلین کرکٹر کلنٹ میکے ان کے دوسرے غیر ملکی کھلاڑی ہوں گے۔ اس سیزن میں لیسٹر شائر نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور 14 میچوں کے دوران اسے آٹھ میں شکست، چار میں کامیابی ہوئی جبکہ دو میچوں کا نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا تھا۔
اس خراب کارکردگی کی وجہ سے وہ اپنے گروپ میں سب سے آخری نمبر پر رہی تھی۔ لیسٹر شائر کو امید ہے کہ پاکستانی بیٹسمین انھیں آئندہ مکمل سیزن کے لیے دستیاب ہوں گے۔ لیسٹر شائر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان کا اس حوالے سے کہنا تھا ہم جانتے ہیں کہ دیگر کانٹیز بھی شرجیل جیسی قابلیت کے حامل کھلاڑی کی خدمات حاصل کرنے کی خواہش مند تھیں لیکن ہم 2017 کے سیزن کے لیے ان کی خدمات حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.