ایشین سائیکلنگ کپ ، سارک سائیکلنگ چیمپئن شپ

بھارتی حکومت نے قومی سائیکلنگ ٹیم کی کلیئرنس دیدی، اگلے چوبیس گھنٹے میں ویزے ملنے کاامکان

بدھ 7 ستمبر 2016 19:09

ایشین سائیکلنگ کپ ، سارک سائیکلنگ چیمپئن شپ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7 ستمبر ۔2016ء) بھارت میں رواں ماہ کھیلی جانیوالی ایشین سائیکلنگ کپ اور سارک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے بھارتی حکومت نے قومی سائیکلنگ ٹیم کی کلیئرنس دیدی جس کے بعد انہیں اگلے 48 گھنٹوں میں ویزے ملنے کے امکان ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کو 14ستمبر سے بھارت میں شروع ہونیوالے سائیکلنگ کے انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کیلئے ٹیم کی بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے کلیئرنس تک ویزے دینے سے انکار کر دیا تھا تاہم گزشتہ روز بھارتی حکومت نے کی جانب بھارتی ہائی کمیشن کو قومی سائیکلنگ ٹیم کی کلیئرنس کے حوالے سے این او سی موصول ہو گیا ہے جس کے بعد آئندہ 48گھنٹوں میں قومی ٹیم کو ویزے مل جائینگے جس کے بعد قومی ٹیم کی 12 ستمبر کو بھارت روانگی متوقع ہے ،جہاں وہ 14ستمبر سے 16ستمبر تک ایشین سائیکلنگ چیمپئن اور17ستمبر سے 18ستمبر تک سارک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لے گی ، گیارہ رکنی پاکستانی ٹیم میں 7کھلاڑی اور 4آفیشل شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :