تیسری ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ کی تیاریوں کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

بدھ 7 ستمبر 2016 16:16

لاہور۔7 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 ستمبر۔2016ء)تیسری ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ کی تیاریوں کے لئے کراٹے کے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بدھ کے روز بھی پی ایس بی کوچنگ سینٹر لاہور میں جاری رہا ۔کھلاڑیوں نے کوچز خالد نور ،شاہ محمد اور غلام علی کی زیر نگرانی صبح شام کے دو مختلف سیشنز میں ٹریننگ کی ۔

(جاری ہے)

تیسری ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ 22تا 25ستمبر نیو دہلی بھارت میں ہوگی ۔پاکستان کی ٹیمیں مردو و خواتین دونوں کے ایونٹس میں شرکت کریں گی۔ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں ابراہیم ،علی محمود ،نصیر احمد ،سعدی غلام عباس ،امتیاز علی ،باز محمد ،محمد رمضان ،ابو زر نذیر ،سویل فیاض ،ظفر اقبال ،اسرار الحق ،جواد ،محمد ساجد اور نعمت اللہ شامل ہیں ۔