تیسری ساؤتھ کراٹے چیمپئن شپ میں بھارت سے زیادہ خطرہ نہیں‘ سر ی لنکا اور افغانستان سے مقابلہ ہوگا ‘ ٹریننگ کیمپ میں کاتا اور کومبا کی کھلاڑیوں کو پریکٹس کروائی جارہی ہے‘عید کی چھٹیوں کے بعد کیمپ 16ستمبر کو دوبارہ لگے گا ،خالد نور

بدھ 7 ستمبر 2016 16:01

لاہور۔7 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 ستمبر۔2016ء) تیسری ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن کی تیاریوں کے لئے لاہور میں لگائے گئے تربیتی کیمپ کے کوچ خالد نور نے کہا ہے کہ چیمپئن شپ میں بھارت کی ٹیم سے پاکستان کو زیادہ خطرہ نہیں ہے لیکن سر ی لنکا اور افغانستان کی ٹیموں سے مقابلہ ہوگا ۔پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر لاہور میں تربیتی کیمپ کے دوران اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کی ٹیم اچھی ہے لیکن پاکستانی ٹیم نہ صرف اسے شکست دے گی بلکہ چیمپئن شپ میں بھی کامیابی حاصل کرے گی ۔

خالد نور نے کہاکہ سری لنکا اور افغانستا ن کی ٹیمیں کافی بہتر لگتی ہیں لیکن پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ایس بی کوچنگ سینٹر لاہور میں قومی کراٹے ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ دو مختلف سیشنز میں جاری ہے اور کھلاڑی کیمپ میں بھرپور محنت سے ٹریننگ کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کیمپ میں کاتا اور کومبا کی کھلاڑیوں کو پریکٹس کروائی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تیسری ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ 22تا 25ستمبر نیو دہلی بھارت میں ہوگی ۔پاکستان کی مردو و خواتین دونوں ٹیمیں ایونٹس میں شرکت کریں گی۔پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے بھارتی سفارت خانے سے ویزہ کی منظور ی کا انتظار کررہے ہیں ،خالد نور نے بتایا کہ لاہور میں جاری تربیتی کیمپ میں 10 ستمبر سے کھلاڑیوں کو عید کی چھٹیاں دی جائیں گی اور پھر دوبارہ 16ستمبر کو کیمپ کا انعقاد ہوگا ۔

خالد نور نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان میں کراٹے کی باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں لیکن ان کو زیادہ سے زیادہ غیر ملکی ٹورنامنٹس میں شرکت کروانے کی ضرورت ہے تاکہ نہ صرف ان کے تجربہ میں اضافہ ہو بلکہ ان کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی کھلاڑی دنیا کی دیگر کراٹے ٹیموں کے کھلاڑیوں سے صلاحیتوں میں کم نہیں لیکن انہیں سہولتیں کم ملتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :