رحیم یار خان میں 116سال کی عمرکے ایک شخص کی موجودگی کا انکشاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 7 ستمبر 2016 15:46

رحیم یار خان میں 116سال کی عمرکے ایک شخص کی موجودگی کا انکشاف

رحیم یار خان(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 ستمبر۔2016ء)جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں 116سال کی عمرکے ایک شخص کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے-نیشنل ڈیٹا بیس اینڈرجسٹریشن اتھاٹی نے رحیم یار خا ن کے شہری کو اس کے دادا سے بھی بڑا کردیا۔35 سالہ شخص کی عمر شناختی کارڈ میں 116 سال درج کردی۔

(جاری ہے)

متاثرہ شخص نے حکام کو بار بار تصحیح کیلئے درخواست کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

محمود کوٹ کے رہائشی نصیر احمدکے شناختی کارڈ میں پیدائش 1900 درج کر دی گئی اور جبکہ اس کے والد کی پیدائش 1960 درج ہے۔متاثرہ شخص نے اپنے وکیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری عمر 116 سال درج ہونے کی وجہ سے کسی بھی سرکاری دفتر میں میری شنوائی نہیں ہوتی۔متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور شناختی کارڈ میں درستگی کا مطالبہ کیا ہے۔