نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 25 ستمبر سے بہاولپور میں شروع ہوگا

بدھ 7 ستمبر 2016 14:33

اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 ستمبر۔2016ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیراہتمام نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 25 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بہاولپور میں کھیلاجائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی جس میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں اسلام، پشاور، ایبٹ آباد، کشمیر، گوجرنوالہ، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، کوئٹہ، کراچی اور پی بی سی سی ینگ سٹار شامل ہیں۔

پی بی سی سی ینگ سٹار کی ٹیم نے حیدر آباد، سرگودھا ، اٹک ، شیخوپورہ اور ملتان کے کھلاڑی شامل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے تین رکنی سلیکشن کمیٹی یوسف ہارون، عبدالرزاق اور طاہر محمود بٹ پر مشتمل ہے تشکیل دے کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تین رکنی سلیکشن کمیٹی ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے 22 کھلاڑیوں کو بھارت میں آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے قومی ٹیم کیلئے شارٹ لسٹ کرینگے۔

انہی کھلاڑیوں میں نئے قومی ٹیم کا کپتان بھی شامل ہوگا۔ اس کے بعد حتمی ٹیم کے انتحاب کیلئے قومی کھلاڑیوں کا شارٹ تربیتی کیمپ لگایا جائے گا جس میں ورلڈکپ کیلئے 16رکنی ٹیم کا اعلان اکتوبر کے آخری ہفتے میں کیا جائے گا۔ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ایونٹ سے چند ہفتے قبل لگایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :