یوگینڈا نے 38 برس بعد افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

بدھ 7 ستمبر 2016 14:28

لندن ۔ 07 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 ستمبر۔2016ء) یوگینڈا نے 38 برس بعد افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا، یوگینڈا نے کومروس کو 1-0 گول سے شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا، یوگینڈا نے آخری بار 1978ء میں افریقہ کپ آف نیشنز میں جگہ بنائی تھی۔

(جاری ہے)

آئندہ برس شیڈول افریقہ کپ آف نیشنز کے سلسلے میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں یوگینڈا نے کومروس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرایا اور اس کے ساتھ ہی افریقہ کپ آف نیشنز میں جگہ بنا لی۔ اس کے علاوہ برکینا فاسو، تیونس، کانگو نے بھی ایونٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :