پندرہویں ریو پیرالمپکس گیمز کا آغاز کل ہوگا، 162 ممالک کے ایتھلیٹس ایکشن میں دکھائی دیں گے

بدھ 7 ستمبر 2016 14:28

پندرہویں ریو پیرالمپکس گیمز کا آغاز کل ہوگا، 162 ممالک کے ایتھلیٹس ایکشن ..

ریو ڈی جنیرو ۔ 07 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 ستمبر۔2016ء) پندرہویں ریو پیرالمپکس گیم کا باضابطہ طور پر آغاز جمعرات سے ریو ڈی جنیرو، برازیل میں ہو گا۔ 162 ممالک کے پیرا ایتھلیٹس 23 کھیلوں کے 528 ایونٹس میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے۔

(جاری ہے)

پیرا لمپکس گیمز کا باضابطہ طور پر آغاز جمعرت سے ہو گا جس میں 162 ممالک کے ایتھلیٹس 23 کھیلوں کے 528 ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، گیمز میں پہلی بار دو رکنی پناہ گزینوں کی ٹیم بھی شرکت کرے گی جبکہ روس کا کوئی ایتھلیٹ گیمز میں حصہ نہیں لے گا۔

میگا گیمز 18 ستمبر کو اختتام پذیر ہوں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات پہلے ہی مکمل کر لئے گئے ہیں اور پیرالمپکس گیمز بھی اولمپکس گیمز کی طرح یادگار انداز سے اختتام پذیر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :