میانداد محب وطن،بنگلور ٹیسٹ میں امپائر کو مارنے کے درپے ہوگئے تھے:عمران خان

بدھ 7 ستمبر 2016 13:38

میانداد محب وطن،بنگلور ٹیسٹ میں امپائر کو مارنے کے درپے ہوگئے تھے:عمران ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7 ستمبر۔2016ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ 1987ء کے دورہ بھارت میں بنگلور ٹیسٹ کے دوران جاوید میانداد امپائر کو مارنے کے درپے ہوگئے تھے۔ کراچی کے نشتر پارک میں پاکستان زندہ باد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 18سال مہاجر کرکٹر کے ساتھ کرکٹ کھیلی جو جاوید میاندادتھے،وہ سب پاکستانیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ جب بھی انہیں کھیل کے میدان میں مشکل کا سامنا ہوتا تھا تو وہ سب سے زیادہ جاوید میانداد لڑتے تھے ،جاوید میانداد پاکستان کے لیے کھیلتا تھا اور ان کو پاکستانی ہونے اور پاکستان کی جانب سے کھیلنے پر فخر تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 1987ء میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ بنگلور میں تھا، میانداد بلے بازکے قریب فیلڈنگ کر رہے تھے اور ہر اپیل پر امپائر بلے باز کو ناٹ آؤٹ قرار دے دیتا ، آہستہ آہستہ میانداد کو غصہ چڑھنے لگا اور انہیں جاوید کی شکل سے خوف آنے لگا،وہ سوچ رہے تھے کہ میچ جیتے تو اگلے دن کے اخباروں میں ہماری جیت کے چرچے ہوں گے لیکن جاوید کی شکل دیکھ کر شک ہوا کہ کہیں کل کے اخباروں میں یہ نہ چھپا ہو کہ جاوید نے امپائر کو قتل کر دیا،جب بھی اپیل ہوتی اور جاوید غصے میں امپائر کی جانب بڑھتے تو وہ ان کے اور امپائر کے بیچ میں آ جاتے۔