واحد ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان نے ٹیم کو حتمی شکل دیدی ،2 تبدیلیوں کا امکان

بدھ 7 ستمبر 2016 12:29

واحد ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان نے ٹیم کو حتمی شکل دیدی ،2 تبدیلیوں کا امکان

مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7 ستمبر۔2016ء )پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کے لیے ٹیم کو حتمی شکل دے دی ،ٹیم میں کم سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز 1-4 سے گنوانے والی ٹیم سرفراز احمد کی زیر قیادت نئے دور کا واحد ٹی ٹونٹی میچ سے کرے گی،اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ پر میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا،ٹیم کی کمان سرفراز احمد کے ہاتھوں میں آگئی، ون ڈے سیریز میں اچھے سٹرائیک ریٹ سے ٹاپ سکورر کے طور پر متاثر کن کارکردگی پیش کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین قیادت سونپے جانے کے بعد پہلے امتحان سے گزریں گے ، مہمان ٹیم کو ناقابل اعتبار نظر آنے والے شرجیل خان کے ساتھ اظہر علی کی جگہ انگلینڈ واپس پہنچنے والے خالد لطیف سے بھی اچھے آغاز کی امیدیں وابستہ ہونگی، کپتان بیٹنگ آرڈر میں اوپنر آنے کا فیصلہ بھی کرسکتے ہیں۔

سیریز کے آخری مقابلے میں فاسٹ باؤلر عمر گل کی جگہ سہیل تنویر کو چانس دیئے جانے کا امکان ہے ۔ممکنہ پلیئنگ الیون سرفرازاحمد( کپتان)،شرجیل خان ،خالد لطیف ،عمادوسیم،سہیل تنویر،محمد عامر،حسن علی،شعیب ملک،محمد رضوان،محمد نوازاور بابر اعظم ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ وہاب ریاض اورعماد بٹ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہو ں گے۔